کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے ، کیس میں مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں 17 ارب روپے کی جائیداد اور لگژری گاڑیوں کی تفصیل منظر عام پر آ گئی ہے۔ نیب نے کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 175 کنال زرعی اراضی، 12 کمرشل پلازے اور 94 کروڑ روپے کی 77 گاڑیاں برآمد کی گئیں ، ایک ارب روپے، غیر ملکی کرنسی، 3 کلو سونا، 73 بینک اکاؤنٹس میں 5 ارب روپے کے اثاثے منجمد کئے گئے۔
اس کے علاوہ 30 مکانات، 25 فلیٹس اور 4 فارم ہاؤسز بھی ضبط کئے ، اسکینڈل میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
