Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوہستان کرپشن اسکینڈل ، مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد

نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کر لیا۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا ایبٹ آباد میں 6 کروڑ مالیت کا ایک پلاٹ بھی ہے، اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں مرکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔

نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ایک قیمتی بنگلہ بھی ضبط کیا ہے ، بنگلے کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے ہے، ملزم نے بنگلہ اپنے بھائی کے نام پر خریدا تھا۔

واضح رہےنیب نے چند روز قبل ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ کو گرفتار کر کے گھر سے 14 ارب روپے مالیت کا سونا اور قیمتی گاڑیاں برآمد کی تھیں۔

Related posts

ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 577 روپے کلو، انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ

Mobeera Fatima

چائلڈ لیبر عالمی چیلنج ، خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا، صدر ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment