Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاہ عبداللہ دوم کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ ، مشترکہ فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا،دفاعی صلاحیتوں کی تعریف

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے  گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنزکا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے بادشاہ کے ساتھ شہزادی سلمیٰ اور اعلیٰ وفد بھی ہمراہ تھا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کو استعداد اور مصنوعات سے متعلق بریفنگ دی گئی،پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی اور انڈسٹری میں پیشرفت پر شاہ عبداللہ دوم نے اظہار تحسین کیا۔

پاکستان اور اردن کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے مضبوط دفاعی شراکت داری کے فروغ پر مکمل اتفاق کیا۔

بعدازاں شاہ عبداللہ دوم ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج  پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف بھی ہمراہ تھے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

Mobeera Fatima

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی ، فائرنگ ، 31 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم کردیا

admin

Leave a Comment