Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

گردوں کے امراض دنیا کی ٹاپ 10 جان لیوا بیماریوں میں شامل، ابتدائی علامات جانیں

دی لانسیٹ گلوبل ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق گردوں کی دائمی بیماری (Chronic Kidney Disease – CKD)اب دنیا بھر میں اموات کی 10 بڑی وجوہات میں شامل ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 80  کروڑ افراد اس بیماری کا شکار ہیں، لیکن زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ ان کے گردے خراب ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 1990  سے اب تک گردوں کی بیماری کے کیسز دُگنے ہو گئے ہیں، صرف 2023 میں ہی اس بیماری کے باعث 14 لاکھ 80 ہزار اموات ہوئیں۔

گردوں کے امراض میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں چین، بھارت، امریکہ، انڈونیشیا، جاپان، برازیل، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران اور ترکی شامل ہیں۔

خطرناک وجوہات

ڈاکٹروں کے مطابق گردوں کی بیماری کی سب سے بڑی وجوہات یہ ہیں:

۔ شوگر یا بلند خون میں شکر

۔ ہائی بلڈ پریشر

۔ موٹاپا

۔ بڑھتی عمر

۔ درجہ حرارت اور ماحولیاتی اثرات

Related posts

لہسن کن کے لیے مفید اور کن کے لیے نقصان دہ؟ طبی تحقیق

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

درد کش، سوجن دور کرنے کے انجکشن کی فروخت پرپابندی

admin

Leave a Comment