محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی۔
عارضی پناہ لینے والے کارڈ ہولڈرز کو پشاور و لنڈی کوتل ٹرانزٹ پوائنٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جاری ہدایت کی روشنی میں صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیہ کے مطابق 31 جولائی کو پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔
پی او آر کارڈ ہولڈر کی مدت 30 جون 2025 کو ختم ہو چکی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزا نہ رکھنے والے افغانیوں کا پاکستان میں قیام درست نہیں ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 30 جون سے پاکستان میں مقیم افغان شہری غیر قانونی مقیم تصور کیے جائیں گے۔
