پشاور:خیبر پختونخوا سے افغان باشندوں سمیت غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے سے اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 842 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔
6 لاکھ 16 ہزار افغان afghan باشندے براستہ طورخم افغانستان واپس گئے، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس گئے۔
اب تک 31 ہزار 474 غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ افغان باشندوں میں 9 ہزار 830 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی شامل ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
