Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

تین ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سہ ملکی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی، فخر زمان fakhar zaman کو اس سیریز کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان،سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان ہوں گے ان کے علاوہ بابراعظم، فخر زمان، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز گیارہ نومبر سے ہو گا۔

Related posts

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہئے کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں ، ویسٹ انڈین کپتان

Mobeera Fatima

Leave a Comment