Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

رجسٹرار جامعہ کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے،جواب کے لیے مہلت دی جائے، جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ کو مہلت دیتے ہیں لیکن اگر اس دوران درخواست گزار کی خلاف کوئی کارروائی ہو گئی تو کیا ہو گا؟۔

اس موقع پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب کیلئے مہلت دے دیں لیکن تب تک آرڈر معطل کردیں۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگربعد ازاں آرڈر واپس ہو گیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہو گا؟ اس کا کون ذمے دار ہو گا؟ یہاں ایک بندے کی زندگی بھر کی کمائی داؤ پر لگی ہے، ڈگری کے معاملے پر کیا متاثرہ فریق کو نوٹس دیا گیا تھا؟۔

Related posts

عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی ، رویت ہلاک ریسرچ کونسل

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 64 روپے کا فرق، انڈوں کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment