Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی، انٹرمیڈیٹ کے 28 مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی

حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کراچی بورڈ نے کہا ہے کہ ملتوی کئے گئے پرچے اب 30 مئی 2025ء بروز جمعہ کو لئے جائیں گے، سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے متاثرہ پرچے نئی تاریخ پر انہی اوقات میں لئے جائیں گے۔

بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو ہو گا۔انگلش نارمل کا پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کیلئے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھا، اس کے 30 مئی کو اوقات کار سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔ امتحانی مراکز وہی رہیں گے۔

Related posts

میرا بھائی بھی گرفتار کر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کرینگے ، اسد قیصر

Mobeera Fatima

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، جسٹس جمال کی گزشتہ سماعت کی آبزرویشن پر وضاحت

Mobeera Fatima

جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، وفاقی وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment