بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ شادیوں کو بھی ایک ختم ہونے کی تاریخ ہونی چاہیے تاکہ لوگ طویل مسائل میں مبتلا نہ رہیں۔
کاجول اور ٹونکل کھنّا کے نئے شو کے دوران ٹونکل کھنّا نے کاجول سے سوال کیا کہ کیا شادی میں ختم ہونے یا تجدید کا اختیار ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے بلا جھجک کہا کہ بالکل ایک تجدید کا اختیار ہونا چاہیے۔
کاجول نے کہا کہ اگر شادیوں کی ختم ہونے کی تاریخ مقرر ہو تو لوگ طویل عرصے تک تکلیف یا مشکلات میں نہیں پھنسیں گے، یہ اختیار لوگوں کو اپنی زندگی کے فیصلے بہتر انداز میں کرنے کا موقع دے گا۔ ٹونکل نے ہنستے ہوئے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ نہیں شادی واشنگ مشین نہیں ہے
شو میں مزید دولت اور خوشی کے تعلق پر بھی گفتگو ہوئی جس پر کاجول نے کہا کہ زیادہ دولت ہونے کے باوجود خوشی کے حقیقی احساس کو خریدنا ممکن نہیں، اور حقیقی خوشی کا تعلق صرف مالی وسائل سے نہیں بلکہ ذاتی سکون اور تعلقات کی مضبوطی سے ہے۔
