Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کابل پراعتبار نہیں، اگرسرحد پار کارروائی ہوئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان مذاکرات اس وقت ختم ہو چکے ہیں اور پاکستان کا وفد واپس روانہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی امید موجود نہیں اور اب ثالثوں نے بھی کابل پراعتماد کھو دیا ہے۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اس وقت پاک افغان جنگ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے تاہم اگر افغان سرزمین سے کسی بھی کارروائی کی گئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ہمارے موقف سے اتفاق تو تھا لیکن وہ اسے تحریری شکل دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکی اور قطر نے مذاکرات کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی تاہم ترکی کی جانب سے جو میکانزم تجویز کیا گیا تھا، وہ اب موجود نہیں رہا، کابل میں افغان قیادت مختلف گروہوں میں منقسم ہے اور بالکل بھی اعتبار کے لائق نہیں۔

Related posts

پاکستان کا آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر مملکت

Mobeera Fatima

امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں ، اسد عمر

Mobeera Fatima

سرمایہ کاری کیلئے اقدامات، ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی کی بات کررہے ہیں،مصدق ملک

admin

Leave a Comment