Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرل بل مسترد کر دیا ، حمایت کرنیوالے پارٹی ارکان سے جواب طلب

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں اس کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والے پارٹی ارکان سے جواب طلب کر لیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے جس کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔

Related posts

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحلے کی فروخت معطل کردی

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس لائیونشر نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا

admin

پنجاب، کے پی سمیت مختلف شہروں میں 18 اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment