Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ، شبلی فراز مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوامیں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان

admin

انڈے مزید مہنگے ، مرغی، سبزی اور پھلوں کے نئے نرخ جاری

Mobeera Fatima

موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment