ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سامنے آ گئی۔
فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریزسے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی ہو گی۔
ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے مسلز کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، اسلئے وہ اب ایشیز سیریز کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز ٹیسٹ کے لیے جتنا بھی ممکن ہو سکتا ہے ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے بہترین تیار ہوں گے، پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں شمولیت کا بڑا اعلان کل ہو سکتا ہے۔
ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
