Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کا مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کا منصوبہ، دنیا بھرسے مذمت

اسرائیل کے مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کے منصوبے کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے 3 ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کے اسرائیلی منصوبے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیاں تعمیر کرنا بند کرے۔

وزیر خارجہ اسپین نے بھی اسرائیل کے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی منصوبہ دو ریاستی حل کو نقصان پہنچاتا ہے جو امن کا واحد راستہ ہے، اسرائیلی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ہم بسیتوں کی توسیع اور آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

یورپی یونین نے بھی اسرائیل کے نئی بستیاں بسانے کے فیصلے کی مذمت کی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس نے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بیلجیم نے اسرائیل سے بستیاں تعمیر نہ کرنے اور بے دخلیوں کو روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ فیصلے پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید بھڑکا رہے ہیں۔

Related posts

دنیا کا منظر نامہ تبدیل کرنے والے نائن الیون حادثے کو 23 برس مکمل

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

محمد وسیم نے ورلڈ بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment