اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں مجوزہ 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کےلیے بات چیت کریں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے لیکن اگر اسرائیل کی شرائط اس مدت میں پوری نہ کی گئیں تو ان پر فوجی طاقت سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنا، غزہ پر حکمرانی سے دستبرداری اور فوجی صلاحیتوں کا خاتمہ بنیادی شرائط میں شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اگر 60 دن کی جنگ بندی کے دوران ہماری شرائط پوری نہ ہوئیں، تو ہم انہیں طاقت کے زور پر پورا کرائیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لئے بلواسطہ مذاکرات قطر میں اتوار سے جاری ہیں۔
