اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، شمالی غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے امداد کے منتظر لوگوں پر گولیاں برسا دیں جس میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق واقعہ امدادی ٹرکوں کے داخلے کے مقام سے تقریباً تین کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا، شہید ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں قحط کی صورت حال بھی شدت اختیار کر چکی ہے۔ خوراک کی کمی کے باعث مزید 7 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 154 ہو گئی۔
