Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، طلبا کی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ کے دوران طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات کی۔

آ ئی ایس پی آر  سمر انٹرن شپ 2025 میں ملک بھر کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

انٹرن شپ میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کے طلبہ شریک ہیں جو پاکستان کی نوجوان نسل کے عزم و جذبے کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سمر انٹرن شپ میں شرکت کرنے والے طلبا سے خصوصی گفتگو کی اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔

اس موقع پر طلبا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

طلبا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ کھڑی رہے گی، ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 47 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

قرآن اللہ کا سچا کلام ہے، آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا

Mobeera Fatima

بڑھتی آبادی وسائل، صحت، تعلیم اور عوامی خدمات پر دباؤ ڈال رہی ہے، صدر مملکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment