Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں سابق صدر عارف علوی، علیمہ خان، عمر ایوب ، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر سمیت 75 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی سمیت 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے مطابق بانی نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات میں اسلام آباد میں چڑھائی کے لیے اکسایا اور بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے عوام کا راستہ روکا اور ملزمان نے پولیس افسران پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔

Related posts

ہتک عزت کیس ، بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

مشروبات پر بھاری ٹیکسز سے ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 7 روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment