ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا جہاں جعلی ملزم پیش ہو گیا۔
ملزم بلال نے اپنی جگہ اپنے دوست شاہد کریم کو ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش کر دیا جس پر عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔
عدالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم شاہد کریم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی ، دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں ، مجھے دوست بلال خان نے کہا تھا پیش ہو جانا کچھ نہیں ہو گا۔
عدالتی حکم پر ملزم بلال اور دوست شاہد کریم کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، عدالت نے مچلکے جمع نہ کروانے پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ، بعد ازاں اصلی اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
