Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد دھماکا، عالمی برادری کا پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے پر عالمی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔

حملے میں 12 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں۔

اسی طرح امریکی سفارت خانے نے بھی دھماکے پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ امریکا کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں اس کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے، امریکا پاکستان کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Related posts

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment