Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں ہونے والا طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے باہمی رضا مندی سے وائٹ بال سیریز ملتوی کی، دونوں کرکٹ بورڈز 2027 میں مناسب ونڈو دیکھ کر سیریز دوبارہ ری شیڈول کریں گے۔

آئرلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آنا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے آئرلینڈ سیریز ملتوی کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد تین ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، 9 سے 28 ستمبر تک قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔

Related posts

بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

Mobeera Fatima

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment