Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پانی ملے پٹرول سے ایرانی صدر کی گاڑی خراب ، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

غیر معیاری پیٹرول کی وجہ سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی گاڑی خراب ہو گئی جس سے ان کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ایران کے شہر تبریز جا رہے تھے، اس دوران  قافلے کی 3  گاڑیوں میں قزوین صوبے کے پیٹرول اسٹیشن سے  پیٹرول ڈلوایا گیا۔

تاہم  پانی ملے پیٹرول کے باعث گاڑیاں خراب ہو گئیں اور قافلہ درمیان میں رُک گیا جس کے بعد ایرانی صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر خود ہی ایک ٹیکسی کے ذریعے تبریز پہنچے۔

اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ پیٹرول پمپ پانی ملا ناقص پیٹرول فراہم کر رہا تھا اور اس کے خلاف پہلے بھی اسی قسم کی خلاف ورزیوں کی شکایات درج ہو چکی ہیں۔

Related posts

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment