اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنے دوسرے بچے کے انتظار کی خوشخبری ایک خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ کے ذریعے اعلان کی ہے۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت آل وائٹ فیملی فوٹوشوٹ کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں اپنے بیٹے کبیر اور پالتو کتے کے ساتھ سفید لباس میں تصاویر شیئر کیں، جن میں اقرا کا نمایاں بیبی بمپ اور الٹراساؤنڈ تصاویر بھی شامل تھیں۔


