Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انٹراپارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مل گئی

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دے دی۔

الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے دس دن میں ایف آئی اے سے ہمیں ریکارڈ مل جائے گا، اس لئے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دے دی اور انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Related posts

پاکستان سے کشیدہ تعلقات، افغانستان کے وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

پنجاب میں اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف

admin

Leave a Comment