Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں

سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہے، بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ممبر کمیٹی صادق علی خان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تین نئی کیبلز آرہی ہیں اگر 3 نئی کیبلز آ رہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟

قائمہ کمیٹی کو اس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری ضرار ہاشم نے کہا کہ یمن کے حالات کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے چار سے پانچ کیبلز کٹی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ متاثرہ کیبلز کی بحالی میں 4 سے5 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

Related posts

کراچی میں یوریا ملے دودھ کی فروخت ، 27 دکانیں سیل

Mobeera Fatima

کراچی، سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

admin

وزیراعظم کی پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment