Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوئٹہ شہر میں بحالی کے چند گھنٹوں بعد انٹرنیٹ سروس پھر معطل

کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے، انٹرنیٹ معطلی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

اس سے قبل ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، جسے گزشتہ رات ہی بحال کیا گیا تھا۔

بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

عوام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بار بار معطلی سے سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تعلیمی و کاروباری امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب حکام نے انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ نہیں بتائی۔

Related posts

خیبر پختونخوا ، گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں سے 59 افراد جاں بحق، 73 زخمی

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

Mobeera Fatima

سی ڈی اے کی عدم توجہی، پارلیمنٹ ہاؤس کی کنٹین زبوں حالی کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment