Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

انڈونیشیا 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کا کوئی خدشہ نہیں

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز شہر ابے پورا (Abepura) سے تقریباً 200 کلومیٹر دور تھا۔

ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔

زلزلے کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related posts

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

امریکی شہر شکاگو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

Mobeera Fatima

مودی سرکار کی دوغلی خارجہ پالیسی، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment