دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت کی عالمی ساکھ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جس نے نہ صرف بھارتی عورتوں کی عزت بلکہ بیرونِ ملک بچوں کی سلامتی بھی شدید متاثر کی۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میں بھارتی شہری گرجیت ملہی کو بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں۔
مودی سرکار کی ناقص حکمت عملیوں کے باعث بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی موجودگی سوالیہ نشان بن گئی، بھارتی مجرموں کے سیاسی تعلقات نے بھارت کی عالمی ساکھ کو بے نقاب کیا، بھارت کی اخلاقی گرواٹ اور عالمی ساکھ پر شدید دھچکا لگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی اور کانگریس نے گرجیت ملہی کا تعلق عام آدمی پارٹی سے جوڑ دیا، بھارتی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگا کر بچوں سے زیادتی جیسے جرم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
