ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔
ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 19 میچ کھیلے گئے، بھارت کو 10 میں فتح حاصل ہوئی جبکہ پاکستان 6 میچز میں فتح یاب رہا، تین میچ بے نتیجہ رہے۔
روایتی حریف بھارت اور پاکستان اب تک ایشیا کپ کے ایڈیشنز میں 19 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ یہ مقابلے ایشیا کپ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس میں ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، ایشیا کپ کے آئندہ ایڈیشن میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
1984 میں بھارت 54 رنز سے جیتا، 1988 میں بھارت کو چار وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔ 1995 میں پاکستان نے بھارت کو 97 رنز سے شکست دی، 1997 میں میچ بغیر کھیلے بے نتیجہ رہا، 2000 میں پاکستان نے 44 رنز سے فتح حاصل کی۔
