Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو اکٹھے ڈبو دیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور روس اپنی مُردہ معیشت کواکٹھے ڈبو دیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ روس اور بھارت اپنی مردہ معیشتوں کو ایک ساتھ تباہی کی طرف لے جا سکتے، مجھے کوئی پرواہ نہیں بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے، بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، روس اور امریکا بھی آپس میں تجارت نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان سے مودی کی پالیسی اپنانے کا مشورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment