پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 بار آمنے سامنے آئے۔
ان تیرہ مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، بھارت نے تیرہ میچوں میں سے 9 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تین میچوں میں کامیاب رہا ایک میچ برابر رہا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر 2007 کو پہلی بار مدمقابل آئے، یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔ 24 ستمبر 2007 کو دوسرا میچ بھارت نے 5 رنز سے جیت لیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 30 ستمبر 2012ء میں کھیلا گیا، جس میں بھارت آٹھ وکٹوں سے کامیاب رہا، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 دسمبر 2012 کو بنگلور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
پانچواں میچ 28 دسمبر 2012 کو احمد آباد میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی۔ چھٹا میچ 21 مارچ 2014ء کو میرپور میں کھیلا گیا جو بھارت کے نام رہا، بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
