Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

’’حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا’’فخر زمان پھر میدان میں

پاکستان کرکٹ بورڈ اور فخر زمان کے درمیان برف پگھلنے لگی، قومی کرکٹر ایک بار پھر شہ سرخیوں میں آ گئے، ایک طرف ٹریننگ  شروع کر دی، دوسری طرف ایکس پر پوسٹ میں کہتے ہیں کہ حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی اجازت سے فخر زمان نے این سی اے میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کیا۔

فخر زمان پچھلے ایک ہفتے سے این سی اے میں ٹریننگ کررہے ہیں،اس حوالے سے فخر زمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ بھی لگائی ہے۔۔

فخر زمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا،یاد رہے پی سی بی فخر زمان سے بابر اعظم کے حق میں پوسٹ لگانے سے ناراض تھی اور کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا تھا۔

Related posts

2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

Mobeera Fatima

برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجد بھارت میں قیام کریں گی

Mobeera Fatima

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment