Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور سہولیات کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان  کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جیل حکام نے جواب دیا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہو گی؟ جیل حکام نے کہا کہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی ، بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی ۔

عدالت نے کہا کہ دوران سماعت ملاقات نہیں ہوتی اسی لئے کہا تھا رپورٹ  دیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ایسا ہی جواب دینا تھا تو سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 540 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

نواز شریف کی 3 اکتوبر کو لندن روانگی کا امکان

Mobeera Fatima

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کاایڈہاک جج بننے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment