Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 7  ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھندچھائی رہی۔

دوسری جانب لاہورمیں فضائی آلودگی کی صورتحال برقرار ہے، لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرموجود ہے، لاہورمیں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 337 ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

بیشتر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment