پشاور محکمہ جنگلات میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی، جس سے سرکاری خزانے کو 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات نے سوات ڈویژن میں 300 چوکیدار بغیر کسی قانونی طریقہ کار کے بھرتی کئے، ان چوکیداروں کی بھرتیوں کے دوران نہ تو امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی اور نہ ہی کوئی فزیکل ٹیسٹ منعقد ہوا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں سے سرکاری خزانے کو بہیت نقصان پہنچا ہے، اس معاملے پر محکمہ جنگلات نے آڈیٹر جنرل کو اب تک کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔
