Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور سعودی عرب اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے،رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ عالم اسلام کا سینکڑوں سال کا خواب تھا، یہ صرف معاہدہ نہیں بہت بڑی تاریخی کامیابی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی بنیاد ہے، مستقبل میں مسلم امہ اس اتحاد کا حصہ ہو گی، وقت آئے گا کسی بھی مسلمان پر ظلم تمام مسلمان ملکوں پر حملہ تصور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اوپر حملہ ہم پر حملہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ سعودی عرب پر امریکا کا بہت اثرو رسوخ ہے، پاکستان کی جوہری طاقت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔

Related posts

واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ ، اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک

Mobeera Fatima

لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

مسیحی برادری آج ملک بھر میں کرسمس جوش و جذبے سے منا رہی ہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment