Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

روس میں ہیومنائیڈ روبوٹ تقریب رونمائی میں ہی اسٹیج پر گرگیا؛ کمپنی کو شرمندگی کا سامنا

ماسکو میں ٹیکنالوجی ایونٹ کے دوران روس کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ہیومنائیڈ روبوٹ AIDOL اپنی ابتدائی تقریب میں اسٹیج پر قدم رکھتے ہی گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹ کی تقریب میں شائقین اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی، اور اس کی متوقع تقریب کو خاص طور پر دلچسپ بنانے کے لیے “راکّی” کے تھیم سونگ کا استعمال بھی کیا گیا تھا، لیکن چند لمحوں کے بعد ہی روبوٹ توازن کھو بیٹھا اور اسٹیج پر گر گیا۔

ہیومنائیڈ روبوٹ کے اسٹیج پر گرتے ہی منتظمین نے فوری طور پر روبوٹ کو اٹھا کر اسے سیاہ پردہ سے چھپانے کی کوشش کی تاکہ تقریب دیکھنے والے تقریباً 50 صحافیوں کی موجودگی میں روبوٹ محفوظ رہے اور مزید شرمندگی سے بچا جا سکے۔

منتظمین کے مطابق یہ واقعہ روبوٹ کی کیلیبریشن میں مسائل اور اسٹیج کی روشنی کے اثرات کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے روبوٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور تقریب کے دوران گر گیا۔

Related posts

سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

Mobeera Fatima

مردوں کا دماغ خواتین سے زیادہ تیزی سے کمزور ہوتا ہے، نئی تحقیق

Mobeera Fatima

چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی

Mobeera Fatima

Leave a Comment