Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

والدین کے جھگڑے بچوں پر کیسے اثر کرتے ہیں، سلمیٰ حسن کا تجربہ

معروف پاکستانی اداکارہ سلمیٰ حسن نے والدین کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور جھگڑوں کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔

سلمیٰ حسن حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بیٹی فاطمہ تقریباً آٹھ ماہ سے ایک سال کی عمر میں تھی جب شوہر کے ساتھ مسائل شروع ہوئے، ہمارے مسائل اتنے شدید تھے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ایک سال کے بچے کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ زمین پر لیٹ جاتی اور اپنا جسم اتنا سخت کر لیتی کہ میں اسے اٹھا ہی نہیں سکتی تھی، اس کے بعد وہ قے کرنے لگتی اور سانس روک لیتی، یہ مسئلہ چھ سے سات مہینے برداشت کیا، لیکن پھر احساس ہوا کہ شاید بچے میں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ والدین کے جذبات کا عکس ہے۔

سلمیٰ حسن کے مطابق انہوں نے ایک ماہرِ نفسیات اور تھیراپسٹ سے مشورہ کیا، تھیراپسٹ نے فاطمہ کے ساتھ تھوڑا کھیل کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ مسئلہ بچے کا نہیں، وہ آپ کے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے۔

Related posts

آئمہ بیگ کو کم نوعیت کا ہارٹ اٹیک، گلوکارہ کی تصدیق

Mobeera Fatima

سلمان خان کے والد کا اعتراف، شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا

Mobeera Fatima

ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں، عذرا منصور

Mobeera Fatima

Leave a Comment