Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی ہورہی ہے، روبینہ اشرف

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے ویب سیریز برزخ کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں معاشرے میں ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے، پاکستان میں ہم جنس پرستی ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں برزخ جیسی بلکہ اس سے زیادہ بولڈ اور خطرناک کہانیاں ڈراموں میں پیش کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اڈاری اور مائی ری سمیت دیگر ڈراموں کا تذکرہ بھی کیا اور انہیں برزخ کی کہانی سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کسی فعل یا خرابی کی طرف ترغیب نہیں دیتے بلکہ وہ تعلیم اور شعور دیتے ہیں کہ فلاں برائی معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے، اسے ٹھیک کریں، سمجھیں ۔

انہوں نے دعوی کیا کہ برزخ میں وہ چیز اور کہانیاں دکھائی جا رہی ہیں جو پہلے سے ہی معاشرے میں موجود ہیں، سماج میں ہم جنس پرستی موجود ہے۔

Related posts

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Mobeera Fatima

عمران خان توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے سے بری

Mobeera Fatima

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

Leave a Comment