Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

ڈھاکا: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے فتح سے آغاز کیا ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو گول جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاک بنگلہ دیش ہاکی سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

وقار یونس نے صائم ایوب کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنےکا مشورہ دیدیا

Mobeera Fatima

نیشنل گیمز کیلئے پنجاب باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز آج شروع ہونگے

Mobeera Fatima

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت لیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment