Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سونے کی قیمت میں ایک دن میں تاریخی کمی

سونے کی قیمت میں ایک دن میں تاریخی کمی ہو گئی۔

گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 3300 روپے کی کمی ہوئی، آج سونے کے نرخ gold price میں 14 ہزار فی تولہ کی بڑی کمی ہوئی۔

دو دن میں سونے کے نرخ میں 17 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے، اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 16ہزار 362 روپے کا ہو گیاہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 12ہزار3روپے کی بڑی کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 140 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 4940 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

چاندی کے فی تولہ نرخ میں 173 روپے کی کمی ہونے کے بعد قیمت 4924 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

Related posts

ورلڈکپ میں بابراعظم کو سپورٹ کرنے کیلئے بھائی اور والدین امریکا پہنچ گئے

admin

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment