Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمت کا تعین ، ہائیکورٹ نے اہم ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو نان بائیوں سے مذاکرات کرکے نان اور روٹی کی قیمت کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

، جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل عمر اعجاز گیلانی سے استفسار کیا کہ کیا آج آپ کی ہڑتال ہے؟۔ وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں تو نہیں البتہ پنجاب میں آج ہڑتال ہے۔ پنجاب میں نانبائی ایسوسی ایشن کے خلاف آپریشن کیا گیا تبھی ہڑتال کی کال دی گئی۔

عدالت نے نانبائی ایسوسی ایشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے معاملہ حل کریں۔

Related posts

اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے

Mobeera Fatima

خاور مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری

admin

Leave a Comment