کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں تین سے چار دنوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے دن بھر بارش ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے، کراچی طارق روڈ، عزیز آباد، شارع قائدین، بوٹ بیسن، لیاقت اباد، ناظم آباد، حسن اسکوائر اور فیڈرل بی ایریا میں بارش ہوئی۔
ایئر پورٹ میٹرول پول ، شاہ فیصل کورنگی، بفرزون، سرجانی، کلفٹن ، ڈیفنس ۔ قیوم آباد ، شارع فیصل، اسکیم 33 ، صفورا چورنگی ملیر اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
قائد آباد ، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی، گرین ٹاؤن، وائرلیس گیٹ، کالونی گیٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی رم جھم جاری ہے، گرومندر، نیا ناظم آباد ، ڈی ایچ اے اور لیاری میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے کراچی کی کئی سڑکوں پر پانچ جمع ہو گیا ہے۔
