Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

موسلادھار بارشیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر 30 پروازیں تاخیر کا شکار

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ سے 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے پیشِ نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔

دبئی سے اسلام آباد کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ، جبکہ سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں لینڈنگ کروایا گیا، ابوظہبی اور ترکیہ جانے والی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایئرلائن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ بروقت پہنچیں اور روانگی سے قبل فلائٹ انکوائری نمبر یا متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے رابطہ ضرور کریں۔

Related posts

ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ،شدت3اعشاریہ 8 ریکارڈ

Mobeera Fatima

2024 میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4112 کیسز رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment