پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر خصوصی دعوت پر معروف بنگلہ دیشی یو ٹیوبر افتخار رفسان کے گھر پہنچ گئیں۔
ہانیہ عامر افتخار رفسان کے گھر نہ صرف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئیں بلکہ انہوں نے میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات بھی شیئر کئے۔
پاکستانی اداکارہ بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں وہ وہاں مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کریں گی، اس موقع پر انہوں نے بنگلہ دیشی یوٹیوبر اور ان کے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارا۔
انہوں نے گزارے گئے ان خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے۔ اس ملاقات کے دوران اداکارہ بنگلہ دیش کے گلاب جامن سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔
