Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حماس نے غزہ کو خالی کرانے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کو خالی کرانے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سٹی کے شہریوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ لاکھوں شہریوں کی نسل کشی اور بے گھر کرنے کی ایک نئی مہم ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سے نقل مکانی اور نسل کشی کی نئی لہر برپا کرنا چاہتا ہے، اسرائیل دھوکا دہی کیلئے جنوبی غزہ میں نئے کیمپ اور شلٹرز کا سازوسامان پہنچا رہا ہے، اسرائیل غزہ میں اپنی فوج کے انسانیت سوز جرائم کو چھپانہ چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زمیر نے غزہ پر نئے حملے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

Related posts

پاکستانی افسران تائیوان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں، وفاقی حکومت کی نئی ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ 9 ہزار کی سطح کو چھو لیا

Mobeera Fatima

چین نے پہلی بار انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment