دنیا بھر میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد منظور کر لی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کی رقم کو گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، منصوبے کےتحت گلیشیئرزسے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، منصوبہ ایشیائی بینک کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع ہو گا، اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
