بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو گزشتہ رات اپنے گھر پر اچانک بے ہوش ہونے کے بعد فوری طور پر کرٹی کیئر اسپتال جوہو، ممبئی منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اداکار کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل ٹیلی فونک مشورے کے بعد ادویات دی گئیں تاکہ ابتدائی علاج ممکن ہو سکے۔ گووندا کے قانونی مشیر اور قریبی دوست لالیت بنڈل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر سے مشورے کے بعد انہیں ادویات دی گئیں اور رات 1 بجے ہنگامی حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا۔
بنڈل نے گووندا کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم بتایا کہ اداکار نے کئی میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں اور اب رپورٹس کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں گووندہ اپنے لائسنس یافتہ ریوالوور کے حادثاتی فائر کے نتیجے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا، ایک گھنٹے طویل سرجری کے بعد گولی نکالی گئی۔
