گاڑی تحفہ کرنے کی اسکیم ختم کرنے بارے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج (سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش ہوگا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج مکمل ہوں گے۔
